فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے میڈین پر شجرکاری مہم جاری

فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے میڈین پر شجرکاری مہم جاری

میونسپل کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کونسل ، محکمہ جنگلات اور نجی شعبے کا تعاون حاصل

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ماحول دوست اقدامات اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے میڈین پر وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے اس منصوبے میں میونسپل کمیٹی چنیوٹ، ڈسٹرکٹ کونسل چنیوٹ، محکمہ جنگلات اور نجی شعبے کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد مرکزی شاہراہ کو سرسبز، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ختم نبوت چوک سے سیم بائی پاس تک میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے میڈین پر کارپٹ گھاس بچھانے کے ساتھ مختلف اقسام کے آرائشی پودے لگائے گئے ہیں، جبکہ سیم بائی پاس سے اقبال ریزیڈنشیا تک تقریباً دو کلومیٹر طویل حصے میں نجی شعبے کے تعاون سے شجرکاری کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں یہ حصہ اقبال رائس ملز کے سپرد کیا گیا ہے ، جہاں ادارے کی جانب سے پودے لگانے کا کام جاری ہے ۔اسی طرح اقبال ریزیڈنشیا سے بھٹو کالونی تک شجرکاری کی ذمہ داری میونسپل کمیٹی چنیوٹ ادا کر رہی ہے، جبکہ بھٹو کالونی سے پل ڈنگرو تک محکمہ جنگلات اور ڈسٹرکٹ کونسل چنیوٹ کی جانب سے پودے لگائے جا رہے ہیں۔

اس حصے میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی خصوصی کاوشوں سے نجی شعبے کے تعاون کے تحت بھی پودے فراہم کیے گئے ہیں، جن کی شجرکاری ڈسٹرکٹ کونسل کا عملہ کر رہا ہے ۔اس مقام پر تقریباً 90 فیصد شجرکاری مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ باقی ماندہ 10 فیصد حصے میں مٹی ڈالنے کا کام مکمل ہوتے ہی پودے لگا دیے جائیں گے ۔ مزید برآں محکمہ جنگلات کی جانب سے بھی شجرکاری جاری ہے اور نجی شعبے کے تعاون سے مختلف اقسام کے آرائشی پودے لگائے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...