29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا تاریخی پاور شو ہوگا:طاہر ایوب

 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا تاریخی پاور شو ہوگا:طاہر ایوب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا تاریخی پاور شو ہوگا، جو پنجاب میں جماعت اسلامی کی سیاسی برتری کے سفر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے جو جدوجہد کی تھی، اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی وزراء کی جانب سے پٹرول کی قیمت 1000 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا عندیہ دیا جا رہا تھا، تاہم جماعت اسلامی کی کوششوں سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا اور اس وقت ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو ریلیف مل رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی نظم اور زونل نظم کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...