24 نومبر سے عشرہ تاجدار صداقت منانے ، تقریبات کا اعلان

 24 نومبر سے عشرہ تاجدار صداقت منانے ، تقریبات کا اعلان

تمام صوبائی حلقوں میں سیمینارز، محافل اور کنونشنز ہونگے :پاکستان سنی تحریک

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی دین اسلام سے وفاداری اور اعلیٰ کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 24 نومبر سے 3 دسمبر تک عشرہ تاجدار صداقت منائے گی۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی حلقوں میں سیمینارز، محافل اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے عشرہ تاجدار صداقت کی تیاریوں کے سلسلے میں اکبر ٹاؤن بی بلاک میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی دینی خدمات، وفاداری اور کردار امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ عشرہ تاجدار صداقت کے دوران مختلف تقریبات کے ذریعے ان کی سیرت و کردار کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...