والدین کی خدمت دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ : علمائے کرام
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان کے سجادہ نشین پیر فیض رسول حیدر کی زیر صدارت تحریک اہل سنت پاکستان سٹی کے نائب صدر اور۔۔۔
ارشد مارکیٹ کے نائب صدر محمد جنید مرزا اور محمد جمشید مرزا کی رہائش گاہ پر ان کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے محفل ہوئی۔ جس میں مفتی محمد عبدالقوی، محمد شاہد رضوی، رضا بٹ، جنرل سیکرٹری ارشد مارکیٹ منصب علی، محمد فائق علی، عتیق چاند، شاہد رضا قادری، عثمان نقشبندی، نثار رحمانی، ناصر علی سجن اور دیگر شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی خدمت عظیم سعادت اور اجر و ثواب کا ذریعہ ہے ۔ ماں باپ کی خدمت اور ان کی دعاؤں سے ہی انسان زندگی میں کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے ۔ والدین کی خدمت دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments