پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے الائیڈ ہسپتال کو جدید ایکو مشین فراہم کر دی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے 20 لاکھ روپے مالیت کی جدید ایکو کارڈیوگرافی مشین ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، قاسم عباس، محمد ضیاء احمد خان، اظہر حبیب، عبدالرحمان بٹ، محمد عاصم اور محترمہ ثنا عاصم کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد نثار سمیت سوسائٹی کے دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران وائس چانسلر کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے مختصر پریزنٹیشن دی گئی۔ بعدازاں معزز مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر جدید ایکو کارڈیوگرافی مشین کا افتتاح کیا اور اسے باقاعدہ فعال کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments