میجر عرفان کے اعزاز میں عشائیہ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) بوٹا میڈیکل سینٹر جڑانوالہ میں میجر عرفان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی محمد بوٹا نے کی۔
تقریب میں شہر کی سیاسی، سماجی، تعلیمی، سرکاری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سعید انور بھولا جنرل سیکرٹری سٹی مسلم لیگ (ن)، چوہدری محمد سلیم گجر، پروفیسر چوہدری وسیم اکرم گجر، چوہدری عمران اسلم گجر، چوہدری سلیمان اسلم گجر، انجینئر عتیق شاہ، محمد آصف نذیر، فیض احمد فریدی، ندیم جٹ، ساجد وٹو، میاں محمد افضل زرگر، رانا مدثر زرگر، رانا مزمل زرگر، پروفیسر توقیل مرزا، پروفیسر تنویر منیر مغل اور ضیاء الحسن سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقائی مسائل، علاقے کی تعمیر و ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments