اسوۂ حسنہ پر عمل کیے بغیر دونوں جہانوں میں کامیابی ناممکن : علماء کرام

 اسوۂ حسنہ پر عمل کیے بغیر دونوں  جہانوں میں کامیابی ناممکن : علماء کرام

چناب نگر (نامہ نگار) رسول اللہﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوئے بغیر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہے۔ عشقِ مصطفیﷺ کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کا ذکر ہر سانس کے ساتھ کیا جائے۔

معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد و اتفاق کا فروغ آپﷺ کے پیغامِ رحمت پر عمل کرکے ہی ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے ختم نبوت اسلامک سنٹر میں منعقدہ ختم نبوت تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادِ امت وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس کے لیے علماء کرام کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ معاشرتی اور قومی مسائل کے حل کے لیے حکمران نظامِ مصطفیﷺ کو عملی طور پر نافذ کریں۔ جبکہ عوام بھی اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں تعلیماتِ نبویﷺ کو اپنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...