رانا ثناء اللہ کی ڈاکٹر خالد جانباز کے گھر آمد بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

 رانا ثناء اللہ کی ڈاکٹر خالد جانباز کے گھر آمد  بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری چوہدری طارق جانباز کے بڑے بھائی ڈاکٹر خالد جانباز کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ خان ڈاکٹر خالد جانباز کے انتقال کی اطلاع ملنے پر ان کی رہائش گاہ پہنچے ، جہاں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری چوہدری طارق جانباز اور دیگر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ خان نے مرحوم ڈاکٹر خالد جانباز کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان، مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن، خالد پرویز کموکا اور صدر انجمن تاجران گول کریانہ فیصل آباد اسلم بھلی اوردیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...