چنیوٹ:شہریوں کو دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی جاری

 چنیوٹ:شہریوں کو دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی جاری

شہریوں کو سہولیات دینے کیلئے جدید پولیس نظام استوار کیا جا رہا :ڈی پی او

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور خدمت مرکز کی دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں ایف آئی آر کا اندراج، ڈرائیونگ لائسنس اور خدمت مرکز کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...