سی پی او کا تھانوں میں روزانہ 2 گھنٹے شہریوں کے مسائل سننے کا حکم
افسرشہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں :تنویرحسین
پینسرہ (نمائندہ دنیا) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو روزانہ سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک تھانوں میں موجود رہنے اور شہریوں کے مسائل سننے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا، تھانہ ایئرپورٹ، تھانہ ساندل بار سمیت ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز مقررہ اوقات میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے اور شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں گے ۔سی پی او کے مطابق اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، انہیں ریلیف کی فراہمی اور انصاف تک رسائی ممکن بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments