خریداری کا جھانسہ، شہری سے گاڑی اور 19 لاکھ زائد ہتھیا لیے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری سے گاڑی اور 19 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی لطیف نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے گاڑی خرید کر دینے کا جھانسہ دے کر اس سے گاڑی اور 19 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی اور دو ماہ میں نئی گاڑی خرید کر دینے کا وعدہ کیا، تاہم نہ گاڑی فراہم کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments