ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہم:الیاس چنیوٹی
ریڈیو پاکستان مؤثر ذریعہ ابلاغ ہے : رکن اسمبلی کی پروگرام میں گفتگو
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے حالاتِ حاضرہ کے پروگرام ‘‘رابطہ’’ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے موجودہ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو کی۔انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبوں، میٹرو بس سروس، گرین الیکٹرک بسوں، شہروں کی خوبصورتی، ستھرا پنجاب پروگرام اور شجرکاری مہم سمیت مختلف ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی،مولانا الیاس چنیوٹی نے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں بھی ریڈیو پاکستان معلومات، تفریح اور تعلیمی آگاہی کی فراہمی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے ۔پروگرام کے اختتام پر مولانا الیاس چنیوٹی نے پروگرام پروڈیوسر عمران حسن کو اپنے والد کی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments