ملازم پر مالک کے 25 لاکھ روپے سے زائد خرد برد کرنے کا الزام
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں ملازم کی جانب سے دوران ملازمت 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی ندیم نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کے پاس ملازمت کرتا تھا اور اس نے مبینہ طور پر مارکیٹ سے وصول کی گئی 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرد برد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments