ایف ڈی اے: 11 سروسز ای بز پنجاب پورٹل پر منتقلی کا فیصلہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) نے اپنی اہم سروسز کو ڈیجیٹل نظام کے تحت فراہم کرنے کے سلسلے میں مزید 11 اقسام کی درخواستوں کی وصولی،
پراسیسنگ اور منظوری کا عمل ون ونڈو کاؤنٹر کے بجائے ای بز پنجاب (e-Biz Punjab) پورٹل کے ذریعے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے ، تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے ادارے کی سہولیات میسر آسکیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے باقاعدہ احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسروں اور شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ ان پر فوری اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ وہ ایک اجلاس میں ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے ادارے کی سروسز کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments