گوجرانوالہ : منڈیوں میں روزانہ 70 ہزار بوری آلو بکنے لگا , ریٹ 12 روپے کلو ہو گیا

گوجرانوالہ : منڈیوں میں روزانہ 70 ہزار بوری آلو بکنے لگا , ریٹ 12 روپے کلو ہو گیا

چپس وفاسٹ فوڈ کیلئے استعمال ہونیوالاپہاڑی آلو اوپن مارکیٹ میں 25جبکہ نیا آلو10سے 12روپے میںفی کلو بیچا جا رہا ہے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مقامی فصل تیار ہونے سے گوجرانوالہ سمیت ضلع کی منڈیوں میں70ہزار بوری آلو روزانہ کی بنیاد پر نیلام ہونے لگا ۔ علاقہ بھر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بیوپاری مانسہرہ،ایبٹ آباد،سوات، ودیگر پہاڑی علاقہ جات سے آلو منگواتے تھے جوکہ گوجرانوالہ سمیت پنجاب کی دیگر منڈیوں میں نیلامی کے بعد مارکیٹوں اور بازاروں میں فروخت ہوتاتھا لیکن گوجرانوالہ اور ڈویژن کے دیگر اضلاع سمیت قصور،دیپالپور،اوکاڑہ،ساہیوال و دیگر علاقہ جات میں آلو کی فصل تیار ہونے سے گوجرانوالہ شہر کی سبزی وفروٹ منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 10سے 12 ہزار بوری سمیت ضلع کی تحصیل اور سب تحصیل کی سطح پر قائم منڈیوں میں70ہزار بوری آلو نیلام ہو رہا ہے۔ سبزی وفروٹ منڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ چپس وفاسٹ فوڈ کیلئے استعمال ہونے والاپہاڑی آلو اوپن مارکیٹ میں20سے 25روپے کلو فروخت ہو رہاہے جبکہ نیا آلو 10سے 12روپے میں کلو بیچا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں