جامعہ محمدیہ اہلحدیث جی ٹی روڈ میں تقریب تکمیل صحیح بخاری

 جامعہ محمدیہ اہلحدیث جی ٹی روڈ  میں تقریب تکمیل صحیح بخاری

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا خالد بن بشیر مرجالوی نے کہا ہے کہ امام محمد بن اسماعیل نے صحیح بخاری کی شکل میں احادیث کا وہ مجموعہ پیش کیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) جو قیامت تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ امام محمد بن اسماعیل نے دنیاوی مفادات کو پس پشت ڈال کر پوری زندگی خدمت حدیث کیلئے وقف کر دی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ اہلحدیث جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب تکمیل صحیح بخاری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں شعبہ درس نظامی کا کورس مکمل کرنیوالے 51 شعبہ قراۃ کے 22 اور شعبہ حفظ قرآن کے 22 فارغ ہونیوالے طلبا میں نقد انعامات،کتب،قرآن پاک اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں