دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

دکانداروں نے مصالحہ جات  کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

گھی،چینی،دالوں کے بعد دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جس سے عام آدمی کی مشکلات بڑھ گئیں

تتلے عالی(نامہ نگار )دوسری طرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہونے کی وجہ سے دکانداروں کے نرخ بھی ریٹ لسٹ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ لہسن دیسی150کے بجائے 180روپے ،لہسن فارمی60کے بجائے 100روپے ،ادرک200سے 390روپے کلو،لیموں75روپے پاؤ سمیت آلوپیاز،دھنیا،پودینا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ،ٹماٹر100روپے کے 3 کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں