ڈسکہ:فائرنگ سے ز خمی شخص کا انصاف نہ ملنے پر احتجاج

 ڈسکہ:فائرنگ سے ز خمی شخص  کا انصاف نہ ملنے پر احتجاج

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شخص کو انصاف نہ ملنے پر ڈی ایس پی ڈسکہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا

ڈسکہ(نامہ نگار ) بھیلو مہار کے رہائشی ناصر نذیر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی اسحق چیمہ کے خلاف ڈی پی او کو درخواست دی تو اسحق چیمہ نے ساتھیوں سے ملکر مجھ پر حملہ کرا دیا ،فائرنگ سے میرا پاؤں زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور چند ملزموں کو گرفتار بھی کرلیا ،بعدازاں پولیس نے اپنے پیٹی بھائی اسحق چیمہ کیخلاف کارروائی کے بجائے گر فتار ملزموں کو بھی چھوڑ دیا اور مجھ پر خود کو فائرنگ کرکے ز خمی کر نے کا الزام لگا دیا ۔ متاثرہ شخص کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ ،آئی جی اور آر پی او انصاف دلائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں