پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پنڈ ریسٹورنٹ کی چوتھی برانچ کا افتتاح
پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پنڈ ریسٹورنٹ کی چوتھی برانچ کا افتتاح کردیا گیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) افتتاحی تقریب میں سی ای او شعیب افضل ملک،ایم ڈی غلام مرتضیٰ ربانی،عمادبن شبیر سمیت دیگرسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس سے قبل پنڈ ریسورنٹ کی دو برانچیں لاہور اور تیسری کالا شاہ کاکو میں ہے ۔سی ای او شعیب افضل ملک کا کہنا تھا کہ کھابوں کے شہر میں نئے کھانے متعارف کرانا بڑے دل کی بات ہے ۔ ہم نے یہاں پر دیسی کھانے لوگوں کے ذوق کے مطابق متعارف کرائے ہیں، ہماری سپیشیلٹی پیار و محبت ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹرغلام مرتضی ربانی کا کہنا تھا پنڈ کی پہلی برانچیں عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔