یو سی 46 میں سیوریج کا پانی ، جما عت اسلامی کا احتجاج

 یو سی 46 میں سیوریج کا پانی ، جما عت اسلامی کا احتجاج

چیئرمین جی ڈی اے واسا علی اشرف کو فوری فارغ کیا جائے :فرقان عزیز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یونین کونسل 46 گھوڑے شاہ میں سیوریج کے کھڑے گندے پانی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں واسا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پی پی57 فرقان عزیز بٹ نے کی، اس موقع پر خبیب بٹ،عبد عبدالرحمن ٹھاکر،عبدالباسط بٹ،فاروق گجر ،عامرشیخ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ چیئرمین جی ڈی اے واسا علی اشرف مغل نے سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ایسے نا اہل چیئرمین واسا کو فوری فارغ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بے حس واسا حکا م کی مجرما نہ غفلت کے باعث شہر بھر کے مختلف علا قوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ واسا کیلئے اربوں روپے کا بجٹ وصول کرکے کارکردگی ایک روپے کی بھی نہیں دکھائی جارہی ،پینے کے پانی میں سیورج کا پانی شہریوں کو ہیپاٹائٹس سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نا اہل افراد کو عہدوں سے ہٹاکر شہریوں کے مسائل حل کرنیکا جذبہ رکھنے والے اہل افراد کو ذمہ داریاں دی جائیں بصورت دیگر شہری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں