سوئی گیس آفس :کنکشن کیلئے آنیوالوں کی کورونا ویکسی نیشن

سوئی گیس آفس :کنکشن کیلئے آنیوالوں کی کورونا ویکسی نیشن

علی پور چٹھہ میں کمپلینٹ سنٹر میں گیس ملازمین اور عام شہریوں کو ویکسین لگائی گئی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوئی گیس کمپنی کے کمپلینٹ دفتر میں ملازمین اور کنکشن کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کی کوروناویکسی نیشن شروع کر دی گئی،80سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ جنرل منیجر سوئی گیس کبیر احمد کی ہدایت پر ایگزیکٹو انجینئرایچ ایس سی محمد جہانزیب کی ہدایت پر سوئی گیس دفتر اور علی پور چٹھہ میں قائم کمپلینٹ سنٹر میں سوئی گیس ملازمین اور عام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی،سوئی گیس کے دفتر میں محکمہ صحت کی جانب سے بنائے گئے سنٹر میں درخواستیں جمع کروانے کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی ویکسین لگائی گئی،علی پور چٹھہ میں پچاس سے زائد افراد اور ملازمین کو ویکسین لگائی گئی، اسی طرح گوجرانوالہ میں سوئی گیس دفتر میں 35سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی،جن میں خواتین اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں، جنرل منیجر سوئی گیس کبیر احمد کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں سوئی گیس کے شکایات دفتر ہیں وہاں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں