ابتدائی رسولی کلیسیاء کے زیرِ اہتمام 2 روزہ روحانی مسیحی کنونشن

 ابتدائی رسولی کلیسیاء کے زیرِ اہتمام 2 روزہ روحانی مسیحی کنونشن

کوائر نے گیت زپور پیش کیے ، رسولی پٹکے بھی تقسیم ، 5 لوگوں کو مخصوص کیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کے زیرِ اہتمام 31واں سالانہ 2 روز ہ روحانی مسیحی کنونشن ہواجس کی صدارت پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے کی ،ر۔ملک بھر سے مذہبی رہنماؤں مسیحی مومنین شاگردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کوائر نے گیت زپور پیش کیے ، رسولی پٹکے تقسیم کیے گئے جس کیلئے 5 لوگوں کو مخصوص کیا گیا۔ چیئرمین پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب میں کہا کہ انبیاء اکرام اور یسوع مسیح کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف عاقبت سنور سکتی ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی باعثِ برکت بن سکتے ہیں ،باعثِ برکت آدمی کی پہچان ہے کہ اس کے وسیلہ سے گھرانے ، ملک، قومیں اور قبیلے برکت پاتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں