حکومت کٹلری صنعت کو 6 فیصد سود پر قرض دے :خالد مغل

حکومت کٹلری صنعت کو 6 فیصد سود پر قرض دے :خالد مغل

وزیر اعظم کی اعلان کردہ مراعات پر عمل ہو تو بر آ مدات 300 ملین ڈالر ہو جائینگی

وزیرآباد(نا مہ نگار)ملک معیشت میں سالانہ 50 ارب روپے حصہ ڈالنے والی کٹلری کی صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کے مسائل وزیر اعظم عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں ،گزشتہ 3 سال سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد اور کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پنچاب وفاقی اداروں کی توجہ کے مستحق ہیں۔ چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد خالد مغل، سینئر وائس چیئرمین راحت نذر اور وائس چیئرمین حارث بن رفیق نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی ترقی کیلئے اعلان کردہ مراعات پر عمل درآمد ہوجائے تو اس سیکٹر کی ایکسپورٹ بڑھ کر 300 ملین ڈالر سالانہ ہو سکتی ہے ، کٹلری سیکٹر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان سرجیکل سیکٹر کی طرح 6فیصد تک مارک اپ پر آسان قرضے فراہم کرے جس سے وہ براہ راست خام مال امپورٹ کر سکیں گے اور ہائی ویلیو ایڈیشن کی طرف جانے میں آسانی ہو سکے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں