کالج اساتذہ کی حاضری , صفائی ستھرائی اور تعلیمی معیار چیک کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو آئی پیڈز کی فراہمی

کالج اساتذہ کی حاضری , صفائی ستھرائی اور تعلیمی معیار چیک کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو آئی پیڈز کی فراہمی

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طر ف سے سافٹ ویئر تیار کیاگیا،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزز آئی پیڈ سے ڈی پی آئی سے مانیٹر ہونگے ، کالج کی چیکنگ کے دوران رپورٹ بھی فوری اپ لوڈ کرینگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ریجن سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی حاضری ،صفائی ستھرائی اور تعلیمی معیار کو چیک کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کوآئی پیڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں جو کسی بھی کالج کی چیکنگ کے دوران اس کی رپورٹ فوری اپ لوڈ کرینگے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجزکے دورے کو بھی آن لائن چیک کیا جا سکے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے پی آئی ڈی اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی حاضری ،تعلیمی معیار اور صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کیلئے ایک سافٹ وئیر تیار کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو آئی پیڈ فراہم کر دیاگیاہے جو کہ اس آئی پیڈ سے ڈی پی آئی سے مانیٹر ہونگے ،ریجن کے 142سرکاری کالجز کے پرنسپلز،ٹیچرز ،نائب قاصد ،چوکیدار،آیا ،مالی اور دیگرسٹاف کی کالج میں حاضری کو چیک کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ٹاسک دیا جائے گا اور وہ ایک ہفتے میں مختلف سرکاری کالجز کا اچانک دورہ کرینگے اورموقع پر ہی کالج کی صورتحال کو مانیٹر کر کے فوری ٹیپ پر اپ لوڈ کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں