ڈسکہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتو ں میں اضافہ

ڈسکہ میں موٹرسائیکل چوری  کی وارداتو ں میں اضافہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتو ں میں اضافہ ہو گیا۔

دو ہفتوں کے دوران شہری درجنوں موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں سرکل پولیس موٹرسائیکل چور گینگ کا سراغ نہیں لگاسکی ۔ سرکل بھر میں روزانہ دو سے تین موٹرسائیکلیں چوری ہورہی ہیں مگر سرکل انچارج سمیت پانچوں تھانوں کی پولیس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، علاقہ مکینوں نے پو لیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وار داتیں روکنے کیلئے مو ثر اقدامات کئے جا ئیں تاکہ شہریوں کا جان و مال محفوظ رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں