پنجاب کالجز تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کررہے :چودھری شہزاد احمد
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پنجاب کالجز گوجرانوالہ تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اورحکومتی فروغ تعلیم کی پالیسی میں ممد و معاون بھی بن رہے ہیں ۔
جس سے تمام طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری گوجرانولہ تعلیمی بورڈ چودھری شہزاد احمد نے بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج فار ویمن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق ، پرنسپل مسز عالیہ صادق ا، اساتذہ اورطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں محمد شہزاد رفیق نے معزز مہمان خصوصی چودھری شہزاد احمد کو کالج کی طرف سے شیلڈ اور سوینیئر بھی پیش کیا۔