پاکستانی عوام کے د ل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے :عباس ذوالقرنین

 پاکستانی عوام کے د ل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے :عباس ذوالقرنین

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کا نوٹس لے۔۔۔

کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، 22کروڑ پاکستانی عوام کے د ل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان بالخصوص منڈی بہاؤالدین کے عوام کشمیروں کے حق خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے ، حکومت نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی قوم کا موقف ذمہ دارانہ انداز میں پیش کیا جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بنیادی ایشو بن گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پرچم کشائی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر عامر محمود، اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) وحید حسن گوندل، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن اکرام اللہ تارڑ،ڈی او سیکنڈری سرفراز احمدکے علاوہ عوام الناس کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں