جائیداد بچانے کیلئے باپ اور دادا نے 9ماہ کی بچی قتل کردی

جائیداد بچانے کیلئے باپ اور دادا نے 9ماہ کی بچی قتل کردی

لالہ موسیٰ(نا مہ نگار )گجرات میں جائیداد بچانے کیلئے باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی قتل کردی۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچی کی ماں کو میکے بھیجنے کے بعد اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا۔۔۔

 بچی کو جائیداد میں حصہ نہ دینا پڑ جائے اسی لیے اسے جان سے مار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی موت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہومگے جبکہ باپ اور دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں