مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈ اہے :خرم دستگیرخان

مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈ اہے :خرم دستگیرخان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا اور پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔۔۔

تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا پورا کرنے کے لئے میاں نواز شریف نے ہر دور میں کشمیریوں کے لئے عالمی سطح پر بھرپورآواز اٹھائی اور کشمیریوں کے جذبات کی درست ترجمانی کی اقوام متحدہ کا اپنی قراردادوں پر عمل نہ کرانا مجرمانہ کردار ہے ۔مظلوم کشمیری اور پاکستانی قوم کشمیر کا سودا کرنیوالے عمرانی ٹولہ کو معاف نہیں کرینگے ۔عمرانی نالائقی کی وجہ سے مودی نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرکے اسے ٹکروں میں تقسیم کردیا۔ بھارتی فوج ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکی ۔بھارت کے لئے کشمیریوں کو اپنے زیر تسلط رکھنا اور مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ قبضہ جمائے رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں،پاکستان کا پرچم اٹھا کر آزادی کا نعرہ لگانے والے کشمیریوں کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔آج کشمیر کے چپے چپے سے پاکستان کے حق میں آوازیں ابھر ر ہی ہیں بھارت کے لئے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے مز ید دبائے رکھنا اب ممکن نہیں رہا، ان شا ء اللہ کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیض عالم ٹاؤن میں کشمیری رہنما چودھری پرویز شاکر ایڈووکیٹ کی طرف سے منعقدہ یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو محمد شعیب بٹ، نائب صدر مسلم لیگ ن سٹی معظم رؤف مغل، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، سابق صدر بار نور محمد مرزا، ملک موسیٰ ، راشد گجر ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں