مسمار مکانات کی تعمیررکوانے کیلئے پولیس آپریشن کیخلاف احتجاج

مسمار مکانات کی تعمیررکوانے کیلئے پولیس آپریشن کیخلاف احتجاج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) مجو چک میں مسمار شدہ مکانات کی تعمیر ر کوانے کیلئے پولیس نے دوبارہ آپریشن کیا جس پر متاثرین نے پولیس رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ بلاک کر دی اور۔۔۔

 ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی خرم گل کے خلاف نعرے بازی کی اور اس کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ،متاثرین نے رہائشی مکانوں کی مسماری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوجداری مقدمات اور نقصان کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا ،اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور متاثرین کے قائدین غلام صفدر گجر سابق چیئرمین یونین کونسل، محمد نواز بھلر سابق کونسلر، محمد سلیم مہر اور وکلاء راہنماء حافظ سہیل رسول گجر سے مذاکرات کے بعد ٹریفک کو بحال کروا دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن کا قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں قائم رکھا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں