یوم یکجہتی کشمیر،ڈی ایچ کیوہسپتال کے زیراہتمام ریلی کاانعقاد

یوم یکجہتی کشمیر،ڈی ایچ کیوہسپتال کے زیراہتمام ریلی کاانعقاد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہسپتال کے زیر اہتمام کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت ڈاکٹر سہیل انجم نے کی جبکہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس اور سٹاف نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیریوں کے حق خوداریت اور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے نعرے لگائے ، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، انشائاللہ جلد ہی کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔ اقوام عالم کو کشمیریوں کے حق خوداریت کو تسلیم کرتے ہوئے انڈیا پر دباؤ بڑھانا ہوگا کہ وہ کشمیر پر جلد از جلد اپنے جبری تسلط کو ختم کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں