گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر،تتلے عالی چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہنا معمول

گوجرانوالہ  شیخوپورہ  روڈ  کی  تعمیر،تتلے  عالی  چوک  سمیت  مختلف  مقامات  پر  ٹریفک  جام  رہنا  معمول

گوجرانوالہ ،تتلے عالی(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر سے تتلے عالی چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کی وجہ سے کنسٹریکشن کمپنی نے مختلف مقامات پر پلوں اور پلیوں کی تعمیر کے سلسلہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ایک طرف کو بند کر رکھا ہے جس سے تمام ٹریفک دوسری طرف سے چلتی ہے ۔ایسی صورتحال میں تتلے عالی کے علاقہ مرالی والہ کے قریب زیرتعمیرٹول پلازہ،گھمن والہ چوک اورتتلے عالی میں چوک میں ٹریفک کا گھنٹوں جام رہا معمول بن گیا ہے ۔یکطرفہ ٹریفک سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ اور کامونکی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جو مسافروں،تاجروں اور مکینوں کیلئے وبال جان بن جاتی ہیں ،۔تاجروں ومکینوں سیٹھ عبدالغفور،رانا عارف حسین،میاں عتیق الرحمن،رانا طیب مقصود نے سی ٹی او گوجرانوالہ اوراے سی نوشہرہ ورکاں سے فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں