تتلے عالی میں مخالفین کا اغوا کے بعد 2 افراد پر تشدد

تتلے عالی میں مخالفین کا اغوا کے بعد 2 افراد پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )نواحی گاؤں ہردواودھے میں مخالفین نے حملہ کرکے 2فراد کو شدید زخمی کر دیا،پولیس نے 16افراد کیخلاف۔۔

مقدمہ درج کرکے 2کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ نواحی گاؤں ہردواودھے میں گورائیہ برادری کی حمایت کرنے پر اکرم،عنایت قادر، وارث شیراز، فراز، اکرم، بابر، رمضان جانی،اعجاز عرف ججو وغیرہ16 نے گھات لگاکر موٹر سائیکل پر شیخوپورہ جاتے ہوئے عنایت اﷲ اور نوید ارشد کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اٹھا کر حویلی میں لے گئے ،ملزم ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ملزموں نے کلہاڑی اور اسلحہ کے بٹ مار کر دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔ریسکیو15پر کال کی خبر سن کر ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اعجاز عرف ججو اور رمضان عرف جانی کوگر فتارکرکے کلاشنکوف اور رائفل بر آ مد کرلی ۔

 ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں