جشن بہاراں ٹور ڈی ریس ، 30 سے زائد سائیکلسٹس کی شرکت

جشن بہاراں ٹور ڈی ریس ، 30 سے زائد سائیکلسٹس کی شرکت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جشن بہاراں ٹور ڈی گوجرانوالہ سائیکل ریس کا وزیرآبادکنارہ ہوٹل سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اینڈ۔۔

کالج گوجرانوالہ تک کامیاب انعقاد کیاگیا، اے ڈی سی ماریہ جاوید نے جھنڈا لہرا کر ریس کا آغاز کیا اور اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ،ٹور ڈی گوجرانوالہ سائیکل ریس میں فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات اور دیگر شہروں کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ ریس میں 30 سے زائد سائیکلسٹس شریک ہوئے ۔ریس ٹریک 36 کلو میٹر پر محیط تھا جو کنارہ ہوٹل وزیرآباد سے شروع ہو کر ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ پہنچ کراختتام پذیر ہوئی، پہلی پوزیشن پر ساجد ضیاء کو 30 ہزار روپے ، دوسری پر عدیل کو 20 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والے محمد معظم کو 15ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، اس کے علاوہ معظم علی کو چوتھی پوزیشن پر 10ہزار، 5 ویں پر فیضان کو 7ہزار، چھٹی پر شکیل کو 5ہزار روپے ) انعام دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی خصوصی ہدایت پر راستے میں سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول اور ہنگامی حالت میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں