حافظ آ باد :قیدیوں اور جیل ملازمین کو طبی سہولیات فراہم

حافظ آ باد :قیدیوں اور جیل ملازمین کو طبی سہولیات فراہم

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)سی ای او ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی۔۔

 ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل میں لگائے جانے والے پانچ روزہ میڈکل کیمپ میں 920قیدیوں اور 209جیل ملازمین کو میڈیکل سکریننگ،لیبارٹری اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عبدالمجید،ڈاکٹر شعیب،ویمن میڈیکل آفیسرڈاکٹر گل رخ،ماہر نفسیات معظم شہزاد،ماہر غذائیت محمد اویس،لیب ٹیکنیشنز بلال شیخ،محمد طارق ،نرسنگ سٹاف میں گلشن عندلیب،سنبل ناز،ڈیٹا انٹری آپریٹرمحمد ذوالفقار اور محمد ابوذر شامل تھے ۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ،سپر نٹنڈنٹ جیل ابوبکر عبداﷲ نے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔میڈیکل کیمپ میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے معمول کے چیک اپ، لیب ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، ویکسی نیشن اور میڈیکل کی دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔انکا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد  قیدیوں کو ماہر نفسیات اور ماہر غذائیت کے ذریعے مفید مشورے فراہم کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں