گجرات : یوم پاکستان کی پر وقار تقریب ،پولیس دستے کی سلامی

گجرات : یوم پاکستان کی پر وقار تقریب ،پولیس دستے کی سلامی

گجرات(نامہ نگار ) ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب۔۔

 ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوئی ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پرچم کشائی کی،پولیس کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور پولیس بینڈ نے خوبصورتی سے قومی ترانے کی دُھن بجائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈی ایس پی سٹی اسد اسحاق، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، ساجد منیرکلیار، محمد اکمل، سی ای او ایجوکیشن چودھری اورنگزیب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر طاہر عزیز،خادم علی خادم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور کہا کہ آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے آزاد وطن کا خواب دیکھا جوقائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستا ن کی صورت میں سامنے آیا ہمیں اپنے وطن کی ترقی،خوشحالی کیلئے ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں