الیکشن ملتوی ہونے پرامیدواروں میں مایوسی پھیل گئی

الیکشن ملتوی ہونے پرامیدواروں میں مایوسی پھیل گئی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر گوجرانوالہ کے صوبائی حلقوں میں۔۔

 الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ،بیشتر نے انتخابی مہم شروع کررکھی تھی، ضلع گوجرانوالہ کے 14صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے کیلئے 468 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور سکروٹنی کیلئے بھاگ دوڑ کرتے رہے جن میں سب سے زیادہ تحریک انصاف کے رہنما اور عہدیدار شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی خاموشی کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے رہے ، اسی طرح پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی الیکشن کیلئے پرعزم تھے تاہم اچانک الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے پر مایوس دکھائی دے رہے ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں