نوکھر منڈی چوک میں تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک متاثر

نوکھر منڈی چوک میں تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک متاثر

نوکھر (نامہ نگار )نوکھر منڈی چوک میں تجاوزات کی بھرمار دن بھر ٹریفک جام رہنے لگی تجاوزات پر انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی۔۔

عوام پریشان ہو گئے نوکھر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے علی پور روڈ نوشہرہ ورکاں روڈ پر ریڑھیوں کا رش دن بہ دن بڑھنے لگا اور مسافروں کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی مریضوں، راہگیروں اور روز مرّہ کی ٹریفک کے لیے بھی دردِ سر بننے لگا تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور جس سے مسافر تو پریشان ہوتے ہی ہیں تاجر برادری بھی ٹریفک کے ہارن کے شور سے بہت پریشان ہیں علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کو جلد از جلد ہٹا کر روڈ صاف اور کشادہ بنائے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں