ڈپٹی کمشنر گجرات کا پناہ گاہ کا اچانک دورہ ،ٹراما سنٹر کا تفصیل معائنہ

ڈپٹی کمشنر گجرات کا پناہ گاہ کا اچانک دورہ ،ٹراما سنٹر کا تفصیل معائنہ

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔۔

ٹراما سنٹر، ایمرجنسی، برن یونٹ،مردانہ و چلڈرن سمیت مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اورمریضوں اورلواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مر یضوں کے لواحقین سے ڈاکٹرز و عملہ کی دستیابی، مفت ادویات، ٹیسٹوں کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ادویات و ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کہ جائے ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ دستیاب وسائل کو منظم طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں