پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں افراد کا خون شامل :خرم دستگیر

پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں افراد کا خون شامل :خرم دستگیر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں افرادکا خون شامل ہے۔۔

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا ۔ برصغیر کے مسلمانوں نے بے سروسامانی کے عالم میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر الگ مملکت حاصل کی، تحریک پاکستان کے کارکنوں نے ارض پاک کے حصول کیلئے بے شمارقربانیاں دیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، یوم پاکستان اسلام اور وطن عزیز سے غیر مشروط محبت کا تقاضا کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ فضل ٹاؤن میں مسلم لیگی رہنما گوہر منور کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات تمام اسمبلیوں کیساتھ ہی ہونے چاہئیں۔عمران خان کی ذاتی تسکین اور انا کیلئے پاکستان کے آئین و قانون کیساتھ کھلواڑ نہیں کیا جاسکتا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں