عمران نے ملکی سلامتی ، معیشت دائو پر لگا دی :نثار چیمہ

 عمران نے ملکی سلامتی ، معیشت دائو پر لگا دی :نثار چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثاراحمد چیمہ نے کہا ہے کہ ایٹمی پرگرام کے حوالے سے پراپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔۔

فوج اور اسکے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم قابل مذمت اور شرمناک ہے ،عمران خا ن نے اقتدار کے حصول کے لئے ملکی سلامتی اور معیشت کو داؤ پر لگادیا ہے ،پی ٹی آئی ایک فاشسٹ جماعت کا روپ دھار چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افواج پاکستان کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ،ملک دشمن اقدام اور ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی جارہی ہے ،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت فوری طور پر اس ملک دشمن جماعت پر پابندی لگائے تاکہ ملک وقوم اسکے شر سے محفوظ رہے ،ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی نظریاتی اساس کو مضبوط بنا کر ہی قومی اتحاد اور ملکی استحکام کے مقاصد پورے کئے جا سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں