گوجرانوالہ ڈویژن :مفت آٹے کے 11لاکھ سے زائد تھیلے تقسیم

گوجرانوالہ ڈویژن :مفت آٹے کے 11لاکھ سے زائد تھیلے تقسیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن میں مفت آٹے کے 11لاکھ سے زائد تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی۔۔

زیرصدارت اجلاس میں عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مفت آٹے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والوں کو زیادہ دیر انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے ، اجلاس میں کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے بذریعہ زوم لنک جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن افضال احمد وڑائچ اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، چیف سیکرٹری نے کہاکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت مفت آٹا کی تقسیم کے لئے زیادہ سے زیادہ پوائنٹ بڑھائے جاییں تاکہ غریب اور مستحقین کو مفت آٹا کی فراہمی میں کسی قسم کی دقت نہ ہو، کمشنر نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیاکہ تمام حکومتی ادارے دلجمعی سے مفت آٹا کی تقسیم کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔  

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں