وزیرآباد میں روزانہ 36 مریضوں کے ڈائلسز :نا صر محمود

وزیرآباد میں روزانہ 36 مریضوں کے ڈائلسز :نا صر محمود

وزیرآباد(نا مہ نگار)ذاتی غر ض سے بالاتر انسانیت کی خدمت موجودہ دور میں عظیم کار خیر ہے ،رب کریم فلاحی کام خاص بندوں سے لیتا ہے۔۔

معاشرے کے ستائے اور غریب ومستحق افراد کو انٹر نیشنل معیار کے معیاری جدید علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی جو مثال وزیرآباد میں انجمن بہبود مریضاں نے قائم کی ہے وہ ہر صاحب ثر وت درد دل رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چودھری محمد زمان چیمہ آف اٹلی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبود مریضاں کے زیر انتظام چلنے والے فری ڈائلسز شعبے کے وزٹ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر رفاقت علی وڑائچ،صدر ناصر محمود اللہ والے ،ڈاکٹر علی شکیل،محمدافتخار حسین صدیقی، اسلم جاوید خان،افتخار احمد بٹ، اسلم جتالہ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،صوفی محمد اشرف نثار ودیگر بھی موجودتھے ۔ناصر محمود اللہ والے نے بتایا کہ انجمن کے زیر انتظام فری ادویات کی فراہمی کیلئے ڈسپنسری ڈائلسز کے مریضوں کیلئے 18مشینوں پر ڈبل شفٹ میں روزانہ 36مریضوں کے مفت ڈائلسز،وزیرآباد اور گردونواح کے شہریوں کے مرحوم عزیز واقربا کی ڈیڈ باڈیز کیلئے 6فکسڈ اور 2مو بائل کولڈ سٹوریج کی بھی مفت سہولیات فرام کی جارہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں