سیاست میں ایک دوسرے کے خاتمے کی باتیں افسوسناک:سردارعتیق

سیاست میں ایک دوسرے کے خاتمے کی باتیں افسوسناک:سردارعتیق

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ پاکستان اندورنی اور بیرونی سازشوں میں گھرا ہوا ہے۔۔

سازشوں کے تانے بانے مقامی اور عالمی قوتوں سے ملتے ہیں،ملک کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، سیاست میں ایک دوسرے کے وجود کے خاتمے کی باتیں افسوس ناک ہیں،دنیا کے ہر ملک میں خرابیاں ہوتی پیں کچھ قوتیں اسے ٹھیک کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں لیکن یہاں سارے ہی خرابی میں اپنا کردار ادار کررہے ہیں،دنیا میں جہاں سیاست میں انتقام کی روش اختیار کی گئی وہاں تمام عناصر کو نقصان ہوا ،کشمیری ر ہنما گوجرانوالہ بار کے رکن سابق ناظم پیپلز کالونی وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی نوید الحق ہاشمی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعدانکی رہائش گاہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ظاہری طور پر کسی ایک فریق کے عمل سے نہیں لگتا وہ پاکستان کے مفاد کی بات کررہا ہو،تمام ادارے انفرادی طور پر کمزور ہوچکے ہیں، عدلیہ، سیاست، پارلیمنٹ کمزور اور اسٹیبلشمنٹ دفاعی پوزیشن پر ہے ، پاکستان کی مجموعی صورتحال آزاد کشمیر پر اثر انداز ہوتی ہے ،اپنی اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹ کر ملک کیلئے صلح صفائی کرنی چاہئے ،تمام قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کرنی چا ہئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں