گدھا گاڑی کیساتھ تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گدھا گاڑی کیساتھ تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گدھا گاڑی کیساتھ تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔سول جج نوشہرہ ورکاں راجہ زاہد حسین کا۔۔

 ریڈر 33 سالہ اویس سہیل اپنے گھر جناح روڈ گوجرانوالہ سے نوشہرہ ورکاں ڈیوٹی پر آ رہا تھا کہ پنج گرائیں کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، سوگ میں تحصیل بار ایسوسی ایشن نے فوری ہڑتال کا اعلان کر دیا جس کے باعث عدالتوں میں کام بند رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں