گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری ، شکایات کاازالہ

گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری ، شکایات کاازالہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جنرل منیجرٹیکنیکل مظہر نویدنے فیس بُک پر براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سُنیں اور اُن کے حل کیلئے موقع پرمتعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیپکو انتظامیہ ہمیشہ سے صارف دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری اوراُن کی دہلیز پر ازالہ کیلئے آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ان کے انعقاد سے صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات میں واضح کمی بھی آئی ہے ۔انہو ںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں، عام برقی آلات کی بجائے انرجی سیور آلات کا استعمال کریں اور دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں، اپنے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں