شہریوں پر رمضان المبارک میں فلڈ لائٹس کرکٹ کا جنون سوار

شہریوں پر رمضان المبارک میں فلڈ لائٹس کرکٹ کا جنون سوار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے شہریوں پر رمضان المبارک میں فلڈ لائٹس کرکٹ کا جنون سوار ہو گیا،کھیل کے ساتھ ساتھ نوجوان اور۔۔

 بچے خوب ہلہ گلہ کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ماہ صیام میں مصنوعی روشنیوں میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعدادگرائونڈ میں آتی ہے اور سحری تک میچوں سے لطف اندوز ہوتی ہے ۔ میچ نماز تراویح کے بعد شروع ہوتے ہیں اور سحری تک چلتے رہتے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کے چوکے چھکے گرائونڈ کی رونق کو بھی دو بالا کرتے ہیں ۔کرکٹ ٹورنامنٹ کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے ۔شائقین میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ گرائونڈ کے باہر سجے فو ڈ سٹالز سے مختلف قسم کے کھانے بھی کھاتے نظر آتے ہیں جبکہ گلی محلوں اور سڑکوں پر بھی نوجوان رات گئے مصنوعی رشنیوں میں کر کٹ کھیلتے نظر آتے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ رات کے اوقات میں میچ دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں ایسے میچز کا انعقاد باقاعدگی سے ہو نا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں