اسلامیہ گریجو ایٹ کالج میں ’’یوم تکریم شہدا پاکستان‘‘ کی تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ گریجو ایٹ کالج میں ‘‘یوم تکریم شہدا پاکستان’’کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنسپل پروفیسر۔۔
ڈاکٹر محمد زمان چیمہ نے خطاب کرتے ہو ئے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور قرآن و سنت کی روشنی میں راہ حق میں اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کی فضیلت بیان کی۔ انہوں نے کہا قوم اپنے شہیدوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی اور ان کی تکریم و عزت کو اپنا فرض عین سمجھتی ہے ، تقریب سے وائس پرنسپل پروفیسر جمیل احمد’ پروفیسر خالد محمود رانا’ پروفیسر ڈاکٹر حافظ نعمان احمد’ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رشید’ پروفیسر عامر شہزاد’ پروفیسر ظہور احمد’ اور سٹاف سیکرٹری پروفیسر محمد اشرف ر انا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔