وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئینگی :مصدق عزیز

وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی  قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئینگی :مصدق عزیز

گلیانہ(نامہ نگار)یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چودھری نے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔

 کوئی بھی سانحہ ہو پاک فوج نے ہمیشہ اس عزم کو ثابت کیا کہ پاک وطن کی حفاظت کیلئے وہ کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے کسی بھی فوج کے مقابلے میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور ابھی تک مسلسل دے رہی ہے جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں