سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کا مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کاجائزہ

 سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ  کا مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کاجائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

 یونین کونسلوں ،پارکس،گرین بیلٹس، شاہراہوں کی صفائی ستھرائی اور عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ تمام افسر اورعملہ وقت کی پابندی یقینی بنائیں، سروس ڈیلیوری کومزید بہتر بنا کرگوجرانوالہ کے شہریوں کوصاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا، صفائی ستھرائی ہماری روزہ مرہ زندگی کا اہم ترین جزوہے اورگوجرانوالہ شہرکودستیاب وسائل، عملہ صفائی، افسروں کی محنت اورخاص طورپر شہریوں کی معاونت سے مزیدصاف ستھرابنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں